ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل بدھ کو بھٹکل اور قریبی دیہاتوں میں الیکٹری سٹی نہیں رہے گی؛ ہیسکام نے کی عوام سے تعاون کی اپیل

کل بدھ کو بھٹکل اور قریبی دیہاتوں میں الیکٹری سٹی نہیں رہے گی؛ ہیسکام نے کی عوام سے تعاون کی اپیل

Mon, 04 Nov 2019 20:44:42    S.O. News Service

بھٹکل 5/نومبر (ایس او نیوز) کل بدھ 6/نومبر کو بھٹکل شہر سمیت آس پاس کے دیہاتوں میں الیکٹری سٹی نہیں رہے گی، لہٰذا عوام الناس کے لئے ضروری ہے کہ وہ   الیکٹری سٹی کے ذریعے انجام دئے جانے والے ضروری کاموں کو پیشگی طور پر مکمل کرکے رکھیں۔ پانی کا ٹینک  بھر کر رکھنا ہو، کپڑوں کی استری کرنی ہو،  واشنگ مشین کے  ذریعے کپڑوں کی صفائی کرنے کا کام وغیرہ وقت سے پہلے کرکے رکھیں۔

ہیسکام دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 110KV کے پی ٹی سی ایل مرڈیشور اور  33KV مرڈیشور سے بھٹکل  کے درمیان   مرمت کا کام ہوگا، اس لئے بھٹکل شہر سمیت  جالی، وینکٹاپور، ہیبلے،  منڈلی، مُٹھلی، یلوڈی کاوور، سرپن کٹہ،  بندر، ماروکیری، کونار،  ہاڈولی، گورٹے اور بیلکے دیہاتوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان الیکٹری سٹی منقطع رہے گی۔ ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینر نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ  ہیسکام کے ساتھ تعاون کریں ۔


Share: